مظفر آباد ڈویژن 9:حلقے ، 8 لاکھ سے زائد ووٹرز، 1205 پولنگ سٹیشن
3 لاکھ 46 ہزار 486 مرد، 3 لاکھ 11 ہزار خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے
اسلام آباد (خاورنوازراجہ ) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے مظفرآباد ڈویژن کے 9 انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 9 ہزار 521رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے ، ان میں 3 لاکھ 46 ہزار 486 مرد جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار 224 خواتین ووٹرز شامل ہیں، انتخابی عمل کیلئے مجموعی طور پر 1205 پولنگ سٹیشن اور 1799 پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پولنگ سکیم کے مطابق ایل اے 27 مظفرآباد 1 لاکھ 7 ہزار 61 ووٹرز 56,809 مرد، 50,252 خواتین شامل ،یہاں 197 پولنگ سٹیشن اور 305 پولنگ بوتھ ،ایل اے 28 مظفرآباد 2 میں 99 ہزار 973 ووٹرز جن میں 52,887 مرد، 47,086 خواتین شامل ،اس حلقے میں 174 پولنگ سٹیشن اور 282 پولنگ بوتھ ہیں ، ایل اے 29 مظفرآباد 3 میں کل 76 ہزار 771 ووٹرز جن میں 39,134 مرد، 37,637 خواتین ووٹر شامل ، اس حلقے میں 138 پولنگ سٹیشن اور 207 پولنگ بوتھ ہیں ،ایل اے 30 مظفرآباد 4 میں کل 68 ہزار 228 ووٹرز جن میں 36,364 مرد، 31,864 خواتین شامل ، اس حلقے میں 129 پولنگ سٹیشن اور 192 پولنگ بوتھ شامل ہیں ،ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں 1 لاکھ 28 ہزار 177 ووٹرز جن میں 67,539 مرد، 60,638 خواتین ووٹرز ہیں اس حلقے میں پولنگ اسٹیشن اور 338 پولنگ بوتھ ،ایل اے 32 مظفرآباد 6 (جہلم ویلی) اس حلقے میں 90 ہزار 710 ووٹرز ہیں 48,200 مرد، 42,510 خواتین شامل ،یہاں 163 پولنگ سٹیشن اور 251 پولنگ بوتھ ہیں ،ایل اے 33 مظفرآباد 7 میں 86 ہزار 790 ووٹرز 45,553 مرد، 41,237 خواتین شامل ہیں ، اس حلقے میں 155 پولنگ سٹیشن اور 224 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ، نیلم ویلی حلقہ ایل اے 1 میں مجموعی ووٹرز 80,239 ہیں جن میں مردوں کے 42978 اورخواتین کے 37261 ووٹرز ہیں ، حلقہ ایل اے 2 نیلم ویلی میں مجموعی ووٹرز 71,672 جن میں مردوں کے 38,491 ،خواتین کے 33181 ووٹرز ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments