وفاقی ٹیکس محتسب کے کیسز کی آن لائن سماعت کے احکامات

 وفاقی ٹیکس محتسب کے کیسز کی آن لائن سماعت کے احکامات

اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دفاتر میں سماعت اور کارروائی آن لائن ہوگی پیچیدہ کیسزمیں فریقین کو فزیکل سماعت کی سہولت بھی دستیاب ہوگی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے مقدمات کی آن لائن سماعت شروع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔وفاقی ٹیکس محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق اسلام آباد اور تمام صوبائی دفاتر میں مقدمات کی سماعت اور کارروائی آن لائن ہوگی۔ احکامات کے مطابق آئندہ تمام سماعتیں آن لائن منعقد ہوں گی۔ تاہم اگر فریقین میں سے کوئی ایک یا دونوں تحریری درخواست دیں تو انہیں بذاتِ خود (فزیکل) سماعت کی اجازت بھی دی جائے گی۔پیرا وائز کمنٹس طلب کرتے اور سماعت کے نوٹسز جاری کرتے وقت شکایت کنندہ اور ایف بی آر کی متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو آن لائن یا فزیکل سماعت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔پیچیدہ قانونی یا طریقہ کار سے متعلق ایسے مقدمات اور شکایات جن میں آمنے سامنے سماعت ضروری ہو، ان میں فزیکل سماعت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...