پنجاب کالجز میں اے ای پی ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا تربیتی سیشن

پنجاب کالجز میں اے ای پی ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا تربیتی سیشن

اساتذہ کی ایکٹو لرننگ، STEM ، سماجی علوم پر عملی تربیت، شرکا میں اسناد تقسیم پروگرام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے : اعظم نون

لاہور(سٹاف رپورٹر)آروو ا یجوکیشن پریس( اے ای پی) جو پنجاب کالجز کا ایک تعلیمی منصوبہ ہے ، کے زیر اہتمام اے ای پی ٹیچر ٹریننگ پروگرام 2026 کا تربیتی سیشن پنجاب کالجز لاہور میں ہوا۔پرائمری سکول اساتذہ نے ایکٹو لرننگ، STEM اور سوشل سائنسز سے متعلق عملی سیشنز میں شرکت کی۔ تربیتی سیشنز کی قیادت اعظم نون، ایکٹو لرننگ فرح سونم STEM،اور سعدیہ مغل سوشل سائنسز نے کی، تربیتی نشست میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے تقریباً  80 اساتذہ کرام نے شرکت کی، پروگرام میں عملی سرگرمیوں، گروپ ورک اور کلاس روم میں فوری طور پر قابلِ استعمال تدریسی حکمت عملیوں پر توجہ دی گئی۔

اس موقع پر اعظم نون نے کہا کہ اے ای پی ٹیچر ٹریننگ پروگرام اساتذہ کو ایسی عملی حکمت عملیاں فراہم کرتا ہے جنہیں وہ اپنی کلاس میں فوری طور پر استعمال کر کے تدریسی عمل کو زیادہ دلچسپ اور مو ثر بنا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور بہتر کلاس روم پریکٹسز کو فروغ دینا ہے ۔ نصاب اور طریقہ تدریس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اس کوشش کو اساتذہ نے بے حد سراہا آروو ایجوکیشن پریس کے ماہرین کی ٹیم نے عمومی تربیت کے حوالے سے اساتذہ کے سوالات کے جواب د یئے ،پروگرام کے آخر میں کمپلیکشن سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...