ریٹائرڈ افسر کی ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے تعیناتی، نوٹس جاری، پیراوائز کمنٹس طلب
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے میں پنجاب کے ریٹائرڈ سرکاری افسر زمان وٹو کی ممبر اسٹیٹ تعیناتی کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ اور پیراوائز کمنٹس طلب کرلیے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے خالد محمود کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہاگیا کہ وکیل کے مطابق ممبر اسٹیٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن آرڈیننس کی دفعہ 6 کے تحت جاری کیا گیا لیکن اختیار کیے گئے عمل کی وضاحت نہیں کی گئی، ریٹائرڈ افسر کی عوامی عہدہ پر تعیناتی کیلئے حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ فریقین 14 روز میں رپورٹ اور پراوئز کمنٹس جمع کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments