پاک ایران ، ریلوے ، اقتصادی ڈیجیٹل شعبوں میں تعاون پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار،ایجنسیاں)ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کی قیادت میں اعلیٰ سطح ایرانی وفد نے اسلام آباد میں اہم شخصیات اور وزرا سے ملاقاتیں کیں، جن میں انتخابی تعاون، ریلوے روابط، اقتصادی شراکت داری، سرحدی تجارت، ڈیجیٹل شناختی نظام اور باہمی ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں ایرانی وفد کو الیکشن کمیشن کے آئینی و قانونی ڈھانچے ، انتخابی نظام، ذمہ داریوں اور جدید اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے دونوں ممالک کے انتخابی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جدید ٹریننگ اکیڈمی کے ذریعے ایران کو انتخابی امور اور استعدادِ کار بڑھانے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی موجود تھے ۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان کی حمایت کی ، خصوصاً وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ایرانی وزیر داخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید شناختی نظام ڈیجیٹل خدمات پر بریفنگ دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments