ملک بھر کے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
اوگرا کے تجویز کردہ موبائل فونزکااستعمال لازمی ، خصوصی ایپ لوڈ کی جائیگی سمارٹ فونز کیلئے پمپ مالکان کو 72ہزار روپے فی کس اداکرنا پڑینگے :ذرائع
لاہور(این این آئی)حکومت نے ملک بھر کے پٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافیصلہ کرلیا ۔فلنگ سٹیشنز پر تیل کی آمد، فروخت اور دستیاب سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے اوگرا کا تجویز کردہ سمارٹ فون استعمال کرنا لازم قرار دے دیاگیا ،موبائل فونز میں خصوصی ایپ دستیاب کی گئی ہے ، فلنگ سٹیشنزکو اوگرا کا تجویز کردہ مخصوص کمپنی کااسمارٹ فون استعمال کرنے کا پابند کیاگیاہے ،پٹرول پمپ کیلئے 2 اسمارٹ فون لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے میکانزم پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی،مخصوص کمپنی کے تیار کردہ سمارٹ فونز کیلئے پمپ مالکان کو 72ہزار روپے فی کس اداکرنا پڑیں گے ۔ڈیجیٹل نگرانی سے تیل کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور سٹاک میں ہیر پھیر کی روک تھام ہوگی،مستقبل میں کسی بھی سبسڈی پروگرام کو زیادہ شفاف انداز میں چلانے میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments