سکیورٹی وجوہات ،جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد روک لیا گیا
مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ کا کرایہ ریفنڈ کردیا جائے گا:ریلوے حکام
کوئٹہ(این این آئی)پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفرایکسپریس کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے سٹیشن پرروک دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس اتوار کے روز سکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیکب آباد ریلوے سٹیشن پر روک دی گئی، مسافروں کو جیکب آباد سے کوئٹہ کا کرایہ ریفنڈ کردیا جائے گا۔ جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے سٹیشن پرروکنے کی وجہ سے مسافروں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments