5 اگست تحریک کی تیاری، علیمہ کی کارکنوں کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت

5 اگست تحریک کی تیاری، علیمہ کی کارکنوں کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت

عمران خان کی رہائی کیلئے کارکن متحد ہوں،عوامی اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب عمران خان کو علاج کی سہولتیں اور قیدِ تنہائی فوری ختم کی جائے :بہن بانی پی ٹی آئی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں مختلف عوامی اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب کیا اور عمران خان کی رہائی کے لیے دو نکاتی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اڈیالہ جیل پہنچیں،ایبٹ آباد کے فوارہ چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی کی تمام تنظیمیں اور قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ عوام تحریک کے لیے تیار ہیں، تاہم کامیابی کے لیے پارٹی کے اندر اتحاد ناگزیر ہے ۔ کارکن اپنی قیادت پر اعتماد رکھیں کیونکہ عوام کے دل عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے اور کارکنوں کو مایوس کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں،انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایسے جج تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکیں، ان کا مطالبہ تھا کہ عمران خان کو مناسب طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور ان کی قیدِ تنہائی فوری طور پر ختم کی جائے ، آخر میں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قیادت کو واضح طور پر اپنے مطالبات اور عوامی خواہشات سے آگاہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...