اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی نصراللہ چٹھہ معطل
لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب نصراللہ چٹھہ کو معطل کر دیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈی ایس پی نصراللہ چٹھہ کو فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ، معطلی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہیں، کارروائی اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال کی شکایات اور ابتدائی جائزے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے ،معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments