فرائض میں غفلت،جعلی بیان حلفی، 7 ٹریفک انسپکٹرز کی وارڈن کے عہدے پر تنزلی

فرائض میں غفلت،جعلی  بیان حلفی، 7 ٹریفک انسپکٹرز  کی وارڈن کے عہدے پر تنزلی

لاہور (کرائم رپورٹر) فرائض میں غفلت اور جعلی بیان حلفی جمع کروانے پر 7 ٹریفک انسپکٹرز کی وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، 1 کو ڈسمس، دیگر اہلکاروں کو متعدد سزائیں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے بدعنوانی کی شکایت پر ایک ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کردیا، فرائض میں عدم دلچسپی پر ایک ٹریفک انسپکٹر کی ایک سال کیلئے وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی ،محکمانہ پروموشن کے دوران حقائق مخفی رکھنے پر 6 ٹریفک انسپکٹرز کی دو سال کیلئے وارڈن کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی، ٹیسٹنگ سینٹر میں غفلت برتنے پر وارڈنز کی دو سال کیلئے سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی ،شہری سے الجھنے والے سینئر ٹریفک اسسٹنٹ کی ٹریفک اسسٹنٹ کے عہدے پر تنزلی کر دی گئی،محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور غیرحاضری پر دو ٹریفک اسسٹنٹس کی دو سال کیلئے انکریمنٹ روک دی گئی ۔ ایک سینئر ٹریفک وارڈن کی ایک سال کیلئے سروس ضبط کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...