513نایاب آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے نیا میوزیم قائم کرنیکا حکم

513نایاب آثار قدیمہ کے تحفظ کیلئے نیا میوزیم قائم کرنیکا حکم

ٹیکسلا میں جاری بحالی کے کاموں کو یونیسکو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے :سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے پاکستان کے ثقافتی اور آثارِ قدیمہ کے ورثے کے تحفظ کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ٹیکسلا کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات پر جاری بحالی کے کاموں کو یونیسکو کے معیار کے مطابق مکمل کرنے ، امریکہ سے واپس لائے گئے 513 نایاب آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے لیے نیا میوزیم قائم کرنے اور نوادرات کی سمگلنگ سے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا اجلاس پیر کوچیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت نے ٹیکسلا میں واقع موہڑہ موراڈو اور سرکپ کے آثارِ قدیمہ پر پنجاب ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرکیالوجی کی جانب سے کیے جانے والے تحفظاتی اقدامات پر یونیسکو کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد ثقافتی ورثے کا تحفظ صوبائی معاملہ بن گیا تھا، جس کے بعد حکومت پنجاب نے ان مقامات پر بحالی کا کام شروع کیا۔ ان کے مطابق یونیسکو نے بحالی کے کام سے متعلق مزید معلومات طلب کی تھیں جو فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ اس کے بعد کوئی نیا اعتراض سامنے نہیں آیا اور تمام کام یونیسکو کی ہدایات کے مطابق جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...