سعودی عرب پر حملے خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں:پاکستان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب ڈرون حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے، اس نوعیت کی اشتعال انگیز کارروائیاں پورے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments