صوبہ سندھ کو 20 سالوں میں موئنجودڑو بنا دیا گیا:رانا سکندر

صوبہ سندھ کو 20 سالوں میں موئنجودڑو بنا دیا گیا:رانا سکندر

پیپلز پارٹی نے مقابلہ کرنا ہے تو لٹریسی ، کرائم ریٹ،منصوبوں پر بات کرے سندھ کو دانش سکول، الیکٹرک بسوں، مینارٹی کارڈزجیسے منصوبے نہیں مل سکے

لاہور (خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو 20 سالوں میں موئنجودڑو کے کھنڈرات بنا دیا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سندھ سمیت دیگر صوبوں کے بچے بھی تعلیم، سکالرشپ، لیپ ٹاپ جیسی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ دانش سکولوں میں سندھ اور دیگر صوبوں کے 1800 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکول آف ایمیننس میں سندھ کے 750 بچوں نے داخلہ لیا۔ سندھ کے گزشتہ 2 سال کے اعداد و شمار نکالے جائیں تو انرولمنٹ 9 فیصد سے زیادہ نہیں بڑھی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کا مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس سے کرے ، لٹریسی ریٹ، کرائم ریٹ اور منصوبوں پر بات کرے ۔ جب بھی پنجاب اور سندھ کی ترقی کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو پیپلز پارٹی کے پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں، پنجاب کی ترقی پیپلز پارٹی کی سیاسی موت ہے ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب میں ریکارڈ ریفارمز کی گئیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس صرف نعرے ہیں، وہ آج تک سندھ کو دانش سکول، الیکٹرک بسوں، مینارٹی کارڈز، لیپ ٹاپ، سکالرشپ، کسان کارڈ، اپنا گھر جیسے منصوبے نہیں دے سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...