چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف

 چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار متعارف

20 کروڑ تک کاروبار کرنیوالے دکاندار سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے سکیم اختیار کرنے والے دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ نہیں ہوگا

اسلام آباد (دنیا نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی ٹیکس طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے انفرادی دکاندار سکیم سے فائدہ  اٹھا سکیں گے ، خصوصی طریقہ کار صرف ٹیکس سال 2026 کیلئے نافذ ہوگا جبکہ سکیم کے تحت مجموعی کاروبار پر ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، ریٹرن کے ساتھ کم از کم 25 ہزار روپے نقد ٹیکس ادا کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس قابلِ ادائیگی ٹیکس سے منہا کیا جا سکے گا اور اضافی رقم واپس نہیں ہوگی۔

ایف بی آر کے مطابق اہل دکاندار آئی آر آئی ایس پورٹل، موبائل ایپ یا ٹیکس دفتر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے ، سکیم اختیار کرنے والے دکانداروں کا عمومی طور پر آڈٹ نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق غیر معمولی لین دین یا غلط استعمال کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جا سکے گی جبکہ اہل دکانداروں کو پی او ایس سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ریٹرن یا سکیم کا انتخاب نہ کرنے پر 10 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...