انسانی سمگلنگ سنگین عالمی جرم
کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک سنگین عالمی جرم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
جس کے خاتمے کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ اور مو ثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن فراڈ کے ذریعے جبری مجرمانہ سرگرمیوں میں پھنسائے جانے والے افراد کی صورتحال پر دنیا کی فوری توجہ درکار ہے ، جبکہ انسانی سمگلنگ کے نئے طریقوں اور سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات سے عوام کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments