اوورلوڈنگ پر بھاری جرمانے کی ہدایت

اوورلوڈنگ پر بھاری جرمانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی صدارت میں گزشتہ روز ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر کو ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی جی موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹرویز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا نفاذ نسبتاً بہتر ہے ، تاہم قومی شاہراہوں پر اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے ۔ عبد العلیم خان نے ہدایت کی کہ کراچی پورٹ سے نکلنے والی تمام گاڑیوں پر ایکسل لوڈ کی مقررہ حد کا ہر صورت نفاذ یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ویٹ سٹیشنز پر سخت نگرانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ایکسل لوڈ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں ۔ انہوں نے سیکرٹری مواصلات کی سربراہی میں ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت بھی دی، جو ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ، قوانین میں موجود خامیوں اور قانونی خلا کا جائزہ لے کر فوری اصلاحات کی سفارشات پیش کرے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات، ڈی جی ایف ڈبلیو او، ڈی جی این ایل سی، چیئرمین این ایچ اے ، آئی جی موٹروے پولیس سمیت متعلقہ صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ تمام اہم سٹیک ہولڈرز نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...