وفاقی محکموں کو سیلری سٹرکچر تفصیل 15 اگست تک بھیجنے کی ہدایت
ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مکمل رپورٹ جمع کرا ئی جا ئے ، وزارت خزانہ
اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی وزارت خزانہ کو ایک سال گزرنے کے باوجود وفاقی وزارتوں کے ماتحت محکموں میں رائج تنخواہوں کے سٹرکچر اور الاؤنسز کی تفصیل موصول نہیں ہوئی،وزارت خزانہ نے وفاقی وزارتوں کو 15 اگست تک ان اداروں کے ملازمین کے تنخواہوں کے سٹرکچر و الاؤنسز سمیت مراعات کے پیکیج کی تفصیل بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارتوں کے ماتحت محکموں، خود مختار و نیم خود مختارمحکموں اور کارپوریشنز میں تنخواہوں و الاؤنسز کی منظوری وزارت خزانہ سے لینا ضروری ہے ، گزشتہ ایک سال سے وزارتوں نے مذکورہ ریکارڈ اور تفصیل نہیں بھجوا ئی ، 15 اگست تک اس حوالے سے اپنی مکمل رپورٹ لازمی جمع کروائی جا ئے تاکہ مالی سال 2027- 2026 میں کارروائی مکمل کی جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments