سٹیل، لوہا کے کارخانہ داروں کی رجسٹریشن میں 10 دن کی توسیع
مینو فیکچررز31جولا ئی کے بجا ئے 10اگست تک اندراج کراسکیں گے ، ایف بی آر
اسلام آباد (ایس ایم زمان) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے سٹیل اور لوہے کے مینوفیکچررز کو رضاکارانہ طور پر رجسٹرڈ کرنے یا ’’کارپوریٹائزیشن‘‘ کیلئے 10 دن کی توسیع کر دی ہے ۔ ایف بی آر احکامات کے مطابق وہ 31 جولائی کے بجائے 10 اگست 2026 تک رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکتے ہیں ۔ مراسلے میں لارج ٹیکس پیئرز دفاتر ، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر اور ریجنل ٹیکس دفاتر کے تمام چیف کمشنرز کو نئی تاریخ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایف بی آر نے مذکورہ توسیع 14 جولائی کو جاری کیے گئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر (STGO 10/2026) کے تحت دی ہے ، دیگر تمام شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments