پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
ڈیزل 2روپے 42پیسے ،پٹرول ایک روپے 9 پیسے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نامہ نگار، دنیا نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ،پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 9 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو رات 12 بجے سے نافذ ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments