اسحاق ڈار کے سعودی، ملائیشین وزرا خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

 اسحاق ڈار کے سعودی، ملائیشین  وزرا خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے

اسلام آباد (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی اور خطے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی سنگین انسانی صورتحال پر غور کے لیے عرب اور اسلامی ممالک کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔گفتگو کے اختتام پر اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا،دریں اثنا اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے اور دنیا کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور مشرقی یروشلم کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور اس معاملے پر مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، باہمی تعاون کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...