لاہور:نامعلوم افرادکا سابق ایم پی اے کی گاڑی پرمبینہ حملہ، شیشے توڑ کر فرار
لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا مبینہ حملہ، لاہور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نجی تقریب سے واپسی پر برکت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی کا راستہ روک کر ہیلمٹ اور پتھروں سے حملہ کردیا، جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور باڈی کو بھی نقصان پہنچا۔ وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments