سورینج کان سانحہ :’’ قبریں کھودنے کیلئے لوگ کم پڑ گئے ‘‘

 سورینج کان سانحہ :’’ قبریں کھودنے کیلئے لوگ کم پڑ گئے ‘‘

31مزدور وں کا تعلق ضلع شانگلہ ، 23کا ایک ہی یونین کونسل سے تھا

شانگلہ ، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ، سٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے سورینج میں دو کوئلہ کانوں میں دھماکے کے بعد تمام مزدوروں کی لاشیں نکالی لی گئی ہیں جن میں سے 31 مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے بتایا گیا ہے جبکہ ان میں میں سے 23 افراد ایک ہی یونین کونسل پیرآباد میاں کلے سے تعلق رکھتے ہیں، وہاں قبریں کھودنے کیلئے لوگ کم پڑ گئے تھے ۔

ضلع شانگلہ میں سوگ کا سماں ہے اور مقامی سطح پر عوام احتجاج بھی کر ر ہے ہیں،‘آل پاکستان مائنز لیبر فیڈریشن’ کے مرکزی صدر عابد یار نے بتایا کہ جان کی بازی ہار جانے والوں میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جن کی عمریں 17 سے 25 برس کے درمیان ہیں شاہ خالد نے بتایا کہ ‘میرے ایک بھائی کی اس حادثے میں جاں گئی ہے جبکہ میرے تین چچا زاد بھائی بھی اس میں شامل ہیں۔ ان کی عمریں 17، 19، 21 اور 23 سال تھیں۔ان سب کی شادیاں ہو چکی تھیں۔ وہ صرف اپنی شادیوں کے قرضے اتارنے کے لیے کان میں کام کر رہے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...