سرکاری محکموں کے یوٹیلیٹی بلز بذریعہ راست نظام اداکرنا لازم قرار

سرکاری محکموں کے یوٹیلیٹی بلز  بذریعہ راست نظام اداکرنا لازم قرار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے سرکاری محکموں کے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی راست نظام کے ذریعے کرنا لازمی قرار دیا ہے، یوٹیلیٹی بلز ادائیگی کے لئے کمپنیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

 سی جی اے احکامات کے مطابق آن لائن بلنگ اور ایف وی بل پروسیسنگ سکرین میں نئے سسٹم چیکس شامل کیے گئے ہیں جن کے تحت ہر یوٹیلیٹی بل کی منظوری کے لیے ریفرنس نمبر اور کنزیومر آئی ڈی درج کرنا لازمی ہوگا، خواہ بل آن لائن یا براہ راست جمع کرایا گیا ہو۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نظام میں چیکوں کی پرنٹنگ بند کر دی گئی ہے ۔ تاہم غیر معمولی حالات میں ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل کو ایک خصوصی سسٹم کنٹرول ٹیبل کے ذریعے مخصوص وینڈر نمبر کے لیے محدود مدت تک چیک پرنٹ کرنے کی اجازت دی جا سکے گی۔ اکاؤنٹنٹ جنرل دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز (DDOs)، اپنے متعلقہ سیکشنز ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران اور ٹریژری افسران کوان احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...