لا گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے 777 وکلا کے لائسنس معطل

لا گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنیوالے 777 وکلا کے لائسنس معطل

کورونا کے دوران 3400 وکلا کو لاگیٹ ٹیسٹ کے بغیر لائسنس جاری ہوا بیشتر نے بعد میں ٹیسٹ پاس کرلیا،لائسنس معطل ہونیوالے وکلا ناکام رہے

لاہور (اے پی پی)پنجاب بار کونسل نے لا گیٹ ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے 777 وکلا کے لائسنس معطل کر دئیے ۔پنجاب بار کونسل کے مطابق کورونا وبا کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں تقریباً 3 ہزار 400 وکلا کو لا گیٹ ٹیسٹ کے بغیر وکالت کے لائسنس جاری کیے گئے تھے ۔ بعد ازاں بار کونسل نے ان وکلا کو 2022 سے 2023 کے دوران لا گیٹ ٹیسٹ پاس کرنے کی ہدایت کی تھی۔بار کونسل کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 400 وکلا میں سے بڑی تعداد نے لا گیٹ ٹیسٹ پاس کرکے اپنا رزلٹ کارڈ جمع کرا دیا تاہم 777 وکلا تاحال ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کے لائسنس معطل کر دئیے گئے ہیں۔پنجاب بار کونسل کے مطابق معطل کیے جانے والے وکلا کا ریکارڈ تمام سیشن ججز اور متعلقہ بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کیا جا رہا ہے تاکہ اس فیصلے پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...