ہتک عزت کیس، مراد سعید کو 25لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

ہتک عزت کیس، مراد سعید کو  25لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم

اسلام آباد(رضوان قاضی)ایڈیشنل سیشن جج ہاکم خان نے احسن اقبال کی عدالت نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا دعویٰ منظورکرتے ہوئے حکم دیاہے کہ مراد سعید وفاقی وزیر احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

عدالت کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کی عزت کو نقصان پہنچانے پر مرادسعید کو 25لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے ،مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے ،احسن اقبال پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیرقانونی کمیشن کے الزامات ہتکِ عزت ہیں،احسن اقبال نے دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیاتھا،10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ شواہد کی روشنی میں حد سے زیادہ ہے ،متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا ہے ،الزامات سے عام شہریوں میں احسن اقبال کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا، الزامات احسن اقبال کی دیانت، کردار اور ساکھ پر براہِ راست حملہ تھے ،مراد سعید نہ تو خود عدالت پیش ہوئے نہ کوئی ثبوت پیش کیا۔2019 میں مرادسعیدنے بطور وفاقی وزیر پریس کانفرنس میں احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹر وے پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...