کسٹم افسروں کی ترقی روکنے کا فیصلہ کالعدم، نام سی ایس بی میں پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز نثار احمد اور سلمان یعقوب کو سپر سیڈ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے نام سنٹرل سلیکشن بورڈ کے آئندہ اجلاس میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس انعام امین منہاس نے کسٹم افسران کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ درخواست جزوی منظور کی جاتی ہے ، ترقی روکنے کے فیصلہ پر قواعد و ضوابط کے مطابق دوبارہ غور کیا جائے ۔ ترقی روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔ درخواست پر وجوہات کے ساتھ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments