میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، بحری سلامتی کے جدید نظام کا آغاز

 میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ، بحری سلامتی کے جدید نظام کا آغاز

کراچی میں تقریب ’’ ویسل مانیٹرنگ سسٹم‘‘ نصب کرنے کے معاہدہ پر دستخط جدید مانیٹرنگ سسٹم سے بحری مفادات، اہم سمندری وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا

 اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری سلامتی کے جدید نظام کا آغاز کردیا ،پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ’’ ویسل مانیٹرنگ سسٹم‘‘ کی تنصیب کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دئیے ،اس حوالے سے تقریب کا انعقاد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا جس میں سیکرٹری دفاع نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،’’ویسل مانیٹرنگ سسٹم منصوبہ‘‘ پاکستان کے بحری نظام اور بحری سلامتی کو مزید مؤثر بنانے  میں اہم کردار ادا کرے گا،اسکے علاوہ اس جدید مانیٹرنگ سسٹم سے پاکستان کے بحری مفادات اور اہم سمندری وسائل کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔ منصوبہ ماہی گیروں کی حفاظت، سالمیت، میری ٹائم شعبہ سے آگاہی اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنائے گا۔معاہدے کی تقریب میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور میری ٹائم شعبے کے اہم حکام نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...