وفاقی وزیر ریلوے کا ترکیہ کے شہروں کا دورہ
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان ریلوے کی جدید کاری اور صنعتی ترقی میں ایک اہم سٹرٹیجک ٹیکنالوجی پارٹنر ہے اور دونوں برادر ممالک ریلوے ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطہ کاری میں طویل مدتی تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے شہروں ساکاریا میں توراساس اور ایسل سان کے دورے کے موقع پر ترک حکام سے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ہفتہ کے روز ترکیہ کے شہروں ساکاریا، توراساس اور ایسل سان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان ریلوے کی جدید کاری کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل تبدیلی کے مواقع کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments