قائم مقام صدر آزاد کشمیر پر حملہ ،وزیر اعظم فیصل راٹھور کا نوٹس
حملہ آور کارروائی کے بعد فرار،ملزم ن لیگی کارکن تھے ، سردار لطیف اکبر کا دعویٰ وزیر اعظم ناقص سکیورٹی پر شدید برہم ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
مظفرآباد (دنیا نیوز)آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر سردار لطیف اکبر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تاہم وہ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے ،بتایا گیا ہے کہ حلقہ ایل اے 31 میں سردار لطیف اکبر ووٹ ڈالنے گئے تو ان پر جسمانی حملہ کیا گیا ،بعدازاں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، ،قائم مقام صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر حملہ کرنے والے ن لیگی کارکن تھے ،ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے چودھری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور آئی جی پولیس کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی،وزیراعظم آزاد کشمیر نے سکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر نے ناقابلِ برداشت حرکت کی ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے صدر آزاد کشمیر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ریاست کے آئینی عہدے پر حملہ ہے ، حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments