اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں ورنہ ہم بلائینگے :فضل الرحمن

 اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں ورنہ ہم بلائینگے :فضل الرحمن

محسن نقوی وقت سے کچھ پہلے بالغ ہوگئے معلوم نہیں بیان کس حیثیت میں دیا گیا

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی متحدہ اپوزیشن کا اجلاس بلائیں جس میں قومی مسائل پر بات ہواگرانہوں  نے ایسا نہ کیا تو ہم اے پی سی بلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی وقت سے پہلے بالغ ہوگئے ہیں ، انہیں وضاحت کرنی چاہیے انہوں نے کس حیثیت میں بیان دیا ہے ، اگر نظام ناکام ہے تو محسن نقوی حکومت سے کہیں کہ مستعفی ہو جائے یا پھر خود استعفیٰ دے دیں لیکن انہوں نے نوکری بھی کرنی ہے اور باتیں بھی بڑی بڑی کرنی ہیں ،جمعیت علماء اسلام صوبوں کے قیام کی اصولی طور پر مخالف نہیں لیکن کیا یہ وقت صوبوں کے قیام کے لیے درست ہے ؟ بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ،ملک میں سب سے بڑی سٹریٹ پاو ر جمعیت علماء اسلام کے پاس ہے ،نوجوانوں کو جذباتی ہو کر تحریک نہیں بلکہ تجربہ کار سیاستدانوں کی تقلید کرنی چاہیے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری ،اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی، فضل قادر مندوخیل، جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، آغا محمود شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے حالات ابتر ہوچکے ہیں مسلح گروہ فعال ہیں عوام پریشان ہیں لوگ اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے نہ گھروں میں محفوظ ہیں لیکن معاملات چلانے والے صورتحال سے غافل ہیں ملک میں اس وقت کوئی بھی قومی پالیسی نہیں ہے جس سے ملک کو بحرانوں سے نکالا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...