یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا،تقاریب کا انعقاد
اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں گزشتہ روز یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہدا کی قبروں اور یادگار شہدا پر سلامی پیش کرنے کیساتھ ساتھ پھولوں کی چادریں چڑھائیں ،صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے الگ الگ بیانات میں پولیس کے شہید افسروں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا کہ عظیم قربانیاں ہمیشہ پاکستان کے ہر شہری کے لیے باعثِ فخر اور قابلِ احترام رہیں گی۔،شہدائے پولیس کے خاندانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments