پی ٹی آئی کا آج پشاور میں جلسہ،ملک بھر میں پرامن احتجاج
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف آج پشاور میں عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد کرے گی جبکہ ملک بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
یہ احتجاج عمران خان کی غیرقانونی قید، عوام سے چھینے گئے مینڈیٹ ، امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور حکومتی ناکامیوں کے خلاف عوامی آواز ہوگا، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پاکستان تاریخ کے سنگین ترین سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور معیشت زوال کا شکار ہے ، حکومت کے اپنے وزرا بھی کھلے عام حکومتی ناکامیوں اور بیڈ گورننس کا اعتراف کر رہے ہیں،ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے ،تحریکِ انصاف واضح کرتی ہے کہ ملک کے تمام بحرانوں کا واحد حل عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی اور عمران خان کی فوری اور غیرمشروط رہائی میں ہے ، عوام کی منتخب قیادت کو ناجائز قید میں رکھ کر نہ ملک کو استحکام مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments