کوئی نمایاں مظاہر ہ نہ ہونا مایوس کن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے 5 اگست کے احتجاجی دن کی مجموعی تصویر پی ٹی آئی کیلئے نہایت تشویشناک اور مایوس کن دکھائی دیتی ہے۔
نہ الیکٹرانک میڈیا پر اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پنجاب کے کسی حصے سے نمایاں احتجاجی مظاہرے کی اطلاع سامنے آئی ۔ ‘‘ایکس’’پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی غیر معمولی طور پر خاموش دکھائی دیتے ہیں۔ بلوچستان میں بھی صرف جعفرآباد میں چند رہنماؤں کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں مگر کسی بڑے احتجاج کی خبر نہیں۔ سب سے زیادہ حیران کن صورتحال خیبر پختونخوا کی ہے ، جہاں کہیں احتجاج دکھائی نہیں دے رہا اور تمام تر توجہ صرف پشاور جلسے پر مرکوز ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments