سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاجی مارچ کا اعلان
انصاف کی امید ختم ہو گئی،اب خود میدان میں نکل کر اپنا حق حاصل کرینگے عمران،بشریٰ کے مقدمات میرٹ پر سنے جائیں ،وزیر اعلیٰ،پشاور میں جلسہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہاہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے مقدمات میں اب عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں رہی۔ انہوں نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ کا بھی اعلان کر دیا،پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئینی ترامیم کے ذریعے عدالتوں کو بے اختیار کر دیا گیا ہے، اب ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں رہی، خطاب کے دوران کارکن مسلسل ’’ ڈی چوک، ڈی چوک‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی امید ختم ہو گئی ہے اب خود میدان میں نکل کر اپنا حق حاصل کریں گے ،احتجاج کے ذریعے انصاف لیں گے ،اب اڈیالہ جیل جائیں گے ،انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا وہ اس کے لیے تیار ہیں،‘اگر آپ سب عمران خان کے لیے تیار ہیں تو پھر 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کریں گے ،اب بہت ہو چکا، نکلنے کا وقت آ گیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے مقدمات میرٹ پر سنے جائیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے، پابندی ختم کر کے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments