سرکاری منصوبے کی تکمیل پرمکمل ادائیگی کے بعد ٹھیکیدار مزید مطالبہ نہیں کر سکتا:سپریم کورٹ
اسلام آباد (اے پی پی)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ سرکاری منصوبے کی تکمیل کے بعد غیر مشروط نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ جاری کرکے مکمل اور حتمی ادائیگی وصول کرنے والا ٹھیکیدار بعد میں اضافی مالی دعوے یا ثالثی کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔
عدالت نے واضح کیا کہ ایسا رویہ معاہدوں کی قطعیت، تجارتی یقین دہانی اور سرکاری فنڈز کے تحفظ کے اصولوں کے منافی ہے ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میسرز غلام صدیق، غلام حبیب اینڈ کمپنی (پرائیویٹ)لمیٹڈ کی سول پٹیشن مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments