خواجہ آصف سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

 خواجہ آصف سے نیٹلی بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیرِ دفاع نے علاقائی امن کیلئے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت پرزوردیا

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامورنیٹلی بیکرنے اسلام آبادمیں وزیرِدفاع خواجہ محمدآصف سے ان کے دفترمیں ملاقات کی جس میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاقائی اوربین الاقوامی سکیورٹی  کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کومزیدمستحکم کرنے کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔وزیرِ دفاع نے علاقائی امن،سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پرزوردیا۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جوباہمی دلچسپی کے امورپرمسلسل رابطے اور تعاون برقرار رکھنے کے حوالے سے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...