پشاور:دوسابق افغان فوجی افسروں کو قیام کی اجازت نہ مل سکی

پشاور:دوسابق افغان فوجی افسروں کو قیام کی اجازت نہ مل سکی

افغانستان واپسی پر جان کو خطرہ ،ویزہ تجدید کیلئے درخواست دے رکھی:درخواست گزار ویزے کی تجدید کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے :ہائیکورٹ،درخواستیں خارج

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں عارضی قیام کی اجازت کے لیے دائر دو سابق افغان فوجی افسران کی درخواستیں خارج کر دیں،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے دو سابق افغان فوجی افسران کے عارضی قیام سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،پشاور ہائیکورٹ کے مطابق درخواست گزار سابق افغان صدارتی پروٹیکٹو سروس میں سپیشل ایجنٹ رہ چکے، جبکہ دوسرے درخواست گزار سابق افغان نیشنل آرمی میں خدمات انجام دے چکے ہیں، دونوں درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ افغانستان واپسی پر انہیں جان کا خطرہ ہے، درخواست گزاروں نے ہنگامی طبی علاج کی بھی استدعا کی تھی،پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویزے کی تجدید کے لیے درخواست دے رکھی ہے ،عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ویزے کی تجدید اور توسیع سے متعلق معاملات متعلقہ حکام کے دائرے میں آتے ہیں، آرٹیکل 199 کے تحت مداخلت کا کوئی جواز نہیں بنتا، اس لیے دونوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...