پنجاب میں معیاری فیملی تھیٹر کا احیاء اولین ترجیح :عظمیٰ بخاری

پنجاب میں معیاری فیملی تھیٹر کا احیاء اولین ترجیح :عظمیٰ بخاری

فرینڈز آف سیونٹیز میں 70 کی دہائی کی سماجی زندگی کی خوبصورت عکاسی کی گئی طویل عرصے بعد لاہوریوں کو شائستہ فیملی تھیٹر دیکھنے کا موقع ملا ہے :وزیر ثقافت

لاہور ( سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت کی زیر نگرانی پنجاب میں شائستہ، معیاری اور بامقصد فیملی تھیٹر کی بحالی کا آغاز کر دیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے عملی اقدام کے طور پر الحمرا میں فرینڈز آف سیونٹیز تھیٹر ڈرامہ پیش کیا گیا، جس کے پہلے ہی شو میں ہاؤس فل رہا اور عوام کی بھرپور دلچسپی کے باعث ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، مضبوط کہانی، مؤثر پلاٹ اور معیاری مکالمے فرینڈز آف سیونٹیز کی نمایاں خصوصیات ہیں، جبکہ ڈرامے میں 70 کی دہائی کی سماجی زندگی، انسانی رشتوں اور گھریلو فضا کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے ، وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں معیاری فیملی تھیٹر کا احیاء اولین ترجیح ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن عوام کو معیاری، شائستہ اور بامقصد تفریح فراہم کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد لاہوریوں کو شائستہ اور بامقصد فیملی تھیٹر دیکھنے کا موقع ملا ہے ، فرینڈز آف سیونٹیز نئی نسل کو ماضی کے معاشرتی رنگوں سے روشناس کرانے کی ایک خوبصورت کاوش ہے ، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیملی تھیٹر کا مقصد صرف تفریح فراہم کرنا نہیں بلکہ اس کے ذریعے مثبت اور بامقصد پیغام رسانی بھی ہے ، پنجاب میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایسے ہی منصوبے جاری رہیں گے فرینڈز آف سیونٹیز 14 اگست تک الحمرا میں پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...