9وفاقی محکموں کے ڈیجیٹل نظام کا سائبر سکیورٹی آڈٹ مکمل
پاکستان سٹارٹ اپ کنیکٹ پورٹل کی پینیٹریشن ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ (این ٹی آئی بی ٹی )نے گزشتہ سال وفاقی حکومت کے 9محکموں کے ڈیجیٹل نظام کے سائبر سکیورٹی آڈٹ اور اسیسمنٹ مکمل کیے ۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر کا آئی ٹی سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا جبکہ پاکستان سٹارٹ اپ کنیکٹ پورٹل کی پینیٹریشن ٹیسٹنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے ۔ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے 23ویں اجلاس کیلئے تیار کیے گئے پورٹل کی سکیورٹی اسیسمنٹ کی گئی ہے ۔وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب بیسڈ ایپلی کیشن کا سکیورٹی آڈٹ اور ای آفس کی موبائل ایپلی کیشن اور ای کیبنٹ پورٹل کی موبائل ایپلی کیشن کے سکیورٹی اسیسمنٹ کو بھی مکمل کیا گیا ہے۔
ایڈوانسڈ پیسنجر انفارمیشن سسٹم کی سکیورٹی سے متعلق جائزہ بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ دستاویز کے مطابق ای پروکیورمنٹ نظام کا انفارمیشن سکیورٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ اس ’’ سمارٹ آفس‘‘پی ایس ڈی پی منصوبے کے تحت کمیونیکیشن پلیٹ فارم کی سکیورٹی اسیسمنٹ کی جا رہی ہے ۔دستاویز کے مطابق سرکاری وزارتوں اور ڈویژنز میں سائبر سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سکیورٹی سلوشنز کا سروے جاری ہے ۔ دستاویز میں مجموعی طور پر 12 مختلف سائبر سکیورٹی آڈٹ، پینیٹریشن ٹیسٹ، سکیورٹی اسیسمنٹ اور جائزوں کا بتایا گیا ہے جن میں سے 9مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 3 پر کام جاری ہے ۔ ان اقدامات میں مالیاتی اداروں و سرکاری موبائل ایپلی کیشنز، کابینہ اور دفتری نظام، امیگریشن، سرمایہ کاری، ای پروکیورمنٹ اور وفاقی وزارتوں و ڈویژنز کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments