الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست دائر

 الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت کے لیے جلد اجلاس منعقد کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرتے ہوئے اسے الاٹ کیا گیا انتخابی نشان ‘کلاک’ واپس لے لیا تھا۔ عوام پاکستان پارٹی جولائی 2024 میں قائم ہوئی تھی جس کے صدر شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ہیں۔پارٹی مقررہ مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کراسکی ۔عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر مرزا نے درخواست دائر کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے د نیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا اجلاس ضروری میٹنگ کے باعث ملتوی ہوا، نئی تاریخ سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...