بھارت کے افغان طالبان کو دیئے گئے ڈرونز ناقص نکلے

بھارت کے افغان طالبان کو دیئے گئے ڈرونز ناقص نکلے

شکست خوردہ دشمن کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم خاک میں مل گئے بھارتی ڈرونز کی صلاحیت محدود، پاکستان فضا میں ناکارہ بنا سکتا:رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) شکست خوردہ بھارت کی افغان طالبان کی سرپرستی اور پاکستان میں ڈرونز حملے کرانے کے عزائم خاک میں مل گئے ۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف استعمال کیلئے طالبان رجیم کو دئیے گئے بھارتی ناقص ڈرونز کی قلعی کھول دی۔ افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں 20 سے زائد دہشتگرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔  دہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو بھی بھارتی مالی معاونت حاصل ہے۔ افغانستان سے حملہ آور یو اے ایس ڈرونز افغانستان میں تیار شدہ نہیں بلکہ بھارت کے فراہم کردہ ہیں، جون اور جولائی کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرون حملے کیے گئے جن کی رینج 50سے 270کلومیٹر ہے اور وہ 5کلو گرام تک وزن اٹھا سکتے ۔ بھارتی فراہم کردہ ڈرونز تکنیکی لحاظ سے کم درجے کے ہیں جن کی صلاحیت بہت محدود ہے ۔ پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کیلئے مضبوط دفاعی نظام اور سافٹ کل اور ہارڈ کلِ کی صلاحیت موجود ہے جس سے انہیں فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...