پنجاب بلدیاتی انتخابات پر مشاورت صوبائی کابینہ کمیٹی بنانیکی ہدایت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے صوبائی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی مشاورتی اجلاس سے پہلے تشکیل دی جائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کی جا سکے ۔ الیکشن کمیشن میں مذکورہ مشاورتی اجلاس 20 اگست کو طلب کیا گیا اور صوبائی کابینہ کی کمیٹی سے اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کو کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments