امریکا سے پاکستان کا تجارتی سرپلس پانچ سال میں 17 ارب ڈالر سے متجاوز

امریکا سے پاکستان کا تجارتی سرپلس پانچ سال میں 17 ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا مالی سال 2025-26ء میں امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 2 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔

ذرائع کے مطابق امریکا پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن پاکستان کے حق میں ہے ۔حکومتی ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں امریکا کے لیے پاکستان کی برآمدات 5 ارب 91 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 3 ارب 32 کروڑ ڈالر رہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران امریکا کے ساتھ پاکستان کا مجموعی تجارتی سرپلس 17 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اس عرصے میں پاکستان کی امریکا کے لیے مجموعی برآمدات 29 ارب 15 کروڑ ڈالر جبکہ امریکا سے درآمدات 12 ارب 12 کروڑ ڈالر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...