پشاور ہائیکورٹ:افغان صحافیوں کو گرفتار ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا
پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں قیام کی درخواست دینے والے 2 افغان صحافیوں کو فی الحال افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت کو ان کے کیسز کا 60 روز میں تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے صحافیوں کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست گزار سید احسان اﷲ اور سید منیر احمد قانونی ویزے پر پاکستان آئے ، انہوں نے فرانس میں آباد کاری کیلئے درخواستیں جمع کرائیں جو زیر غور ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اس مدت کے دوران انہیں گرفتار کریں اور نہ ہی افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments