گورنرپختونخوا کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات،امن وامان پرگفتگو
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا،انہوں نے سیکرٹریٹ انچارج سید سبط حیدر بخاری ، ارکان قومی اسمبلی شہلا رضا ، نفیسہ شاہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
بعدازاں اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی، جس میں عالمی امن کے حوالے سے پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مکہ معاہدہ کو امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کیلئے ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی اور فورس اثرات کا حامل قرار دیا،ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ، صوبہ کے حقوق کے حوالے سے وفاق کے ساتھ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جاتا،چیئرمین سینیٹ نے خیبرپختونخوا کے حقوق کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا،انہوں نے سابق فاٹا اور پاٹا میں ٹیکسوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی گورنر کے کردار کو عوام دوستی قراردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments