پاکستان، ترکیہ کا صحت کے شعبے میں تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان اور ترکیہ نے صحت کے شعبے میں تکنیکی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے ، جس کے تحت ترکیہ کا تکنیکی وفد پاکستان میں ویکسین کیمقامی پیداوار کی صلاحیت اور تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لے گا۔
اسلام آباد میں ترک وفد سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت شہریوں کو 13 اقسام کی ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے ، تاہم تمام ویکسین درآمد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین پروگرام کی 51 فیصد لاگت پاکستان جبکہ 49 فیصد عالمی ادارے برداشت کر رہے ہیں، مگر یہ معاونت 2031 تک ختم ہو جائے گی، اس لئے مقامی پیداوار ناگزیر ہے وزیر صحت کے مطابق پہلی قومی ویکسین پالیسی تیار کی جا چکی ہے اور انڈونیشیا کی بائیو فارما کمپنی سے معاہدے بھی کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈریپ میں 90 فیصد ڈیجیٹائزیشن مکمل ہو چکی ہے ، جبکہ ہر شہری کے شناختی کارڈ نمبر کو مستقل میڈیکل ریکارڈ نمبر بنانے کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments