شوہر نے ناراض ہو کر میکے آئی بیوی کو قتل کر دیا
ملزم عمران 20سالہ بشریٰ کو منانے آیا، ناکامی پر فائرنگ کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ میں شوہر نے ناراض ہو کر میکے آئی بیوی کو گھر واپس نہ جانے پر قتل کر دیا ۔ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول پنڈ کی رہائشی 20سالہ بشریٰ اپنے شوہرعمران سے جھگڑ کر میکے رہ رہی تھی، گزشتہ روز ملزم عمران ناراض بیوی کو منانے آیا اورواپس ساتھ نہ جانے پر طیش میں آکراس نے بشریٰ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments