وسطی ایشیا کی سرحدیں تجارت کے دروازے بن رہیں، کرغز ناظم الامور

وسطی ایشیا کی سرحدیں تجارت کے دروازے بن رہیں، کرغز ناظم الامور

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان میں کرغزستا ن کے ناظم الامور آئبیک طیلیبالیف نے کہاہے کہ وسطی ایشیا اور آذربائیجان نے چین سے یورپ تک علاقائی رابطوں، تجارت ،توانائی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔

صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے آئبیک طیلیبالیف نے بتایا کہ اب وسطی ایشیا کی سرحدیں رکاوٹ کے بجائے دوستی کے پل اور تجارت کے دروازے بن رہی ہیں۔ متحدہ وسطی ایشیا اور آذربائیجان تقریباً 85 ملین نفوس پر مشتمل اہم جغرافیائی و اقتصادی خطہ بن چکے ہیں جبکہ مجموعی علاقائی پیداوار 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے ۔کرغزستان نے خطے کی سیاحتی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی خاطر مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...