کاروبار کو ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،وزیر خزانہ

کاروبار کو ٹیکنالوجی،ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،وزیر خزانہ

حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مزید مؤثر اور عملی رابطے کی ضرورت ہے کاروباری ادارے نئے کاروباری ماڈلز اپنائیں،پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کی نومنتخب قیادت نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری مسابقت اور نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مزید مؤثر اور عملی رابطے کی ضرورت ہے ۔ کاروبار کو ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا جبکہ کاروباری ادارے جدید ٹیکنالوجی اور نئے کاروباری ماڈلز اپنائیں،وزیر خزانہ نے پی بی سی کو شعبہ وار مختصر اور قابلِ عمل تحقیق اور تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجربات سے استفادہ اور پاکستان کی پالیسیوں کو عالمی طریقہ کار سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے ۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...