صدر مملکت کا اٹلی، کوریا، لیبیا سے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

صدر مملکت کا اٹلی، کوریا، لیبیا سے  تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی، جمہوریہ کوریا اور لیبیا کے ساتھ پاکستان کے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

 ایوان صدر میں اٹلی اور کوریا کے نامزد سفیروں نے ملاقات کر کے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کیں۔ صدر نے اٹلی کے سفیر یوگو چیئرلاتانی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اٹلی دوطرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا شرائط کے خاتمے کے معاہدے کا بھی خیرمقدم کیا۔ کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو سے ملاقات میں صدر نے سی ای پی اے مذاکرات، جہاز سازی، ٹیکنالوجی اور اقتصادی ترقی میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔صدر سے لیبیا کے نامزد سفیر میجر جنرل (ر) ممتاز حسین نے بھی ملاقات کی ، صدر نے دفاع، توانائی، آئی ٹی، صحت، تعلیم اور زراعت میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کو ترجیح دینے پر زور دیا ، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر محمد یحییٰ نے بھی صدر سے الوداعی ملاقات کی، صدر نے پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، غربت کے خاتمے ، تعلیم اور سماجی تحفظ میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...